اسلام آباد لاک ڈاؤن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ سبحان و تعالٰی آپ سب کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے..... آمین
عمران خان کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد صورتحال یکسر مختلف ہو گئی ہے، وہ حلقے جو کل تک دھرنے کی وجہ سے عمران خان کو لتاڑنے میں لگے ہوئے تھے وہی آج ان کو دھرنا نا کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں،
میرے خیال میں عمران خان نے دھرنے سے پیچھے ہٹ کر ایک شاندار شوٹ کھیلا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری کریک ڈاؤن اور مار دھاڑ سے امن و امان کی صورتحال نہایت تشویشناک ہوتی جارہی تھی، اس کے علاوہ علاوہ پنجاب اور خیبر پختون خواہ کا آمنہ سامنا سب سے خطرناک پہلو تھا، اس سے وفاق کمزور ہونے کا خدشہ پیدا ہو جاتا، سو عمران خان نے ایک زیرک سیاست دان اور ایک محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا، اور یہ فیصلہ کیا کہ دھرنا نہیں دینا اور ایک جلسہ اناؤنس کر دیا،
میری نظر میں خان صاحب نے سپریم کورٹ کے پانامہ لیکس کے معاملے میں ایک واضح موقف نے 'کہ وہ اس معاملے کو بنا طول دیے نمٹانے کے لیے پر عزم ہیں' سے عمران خان کو ایک روشنی کی کرن نظر آئی کہ اب اشرافیہ بھی جواب دہ ہو گی، اسی وجہ سے عمران خان نے دھرنا روک دیا ہے....
اب معاملہ سپریم کورٹ کے سپرد ہے
اور قانونی ماہرین کے مطابق نواز شریف اور ان کی فیملی کو جو ہمیشہ سوال برائے سوال کی پالیسی پر عمل پیرا تھے اب سپریم کورٹ کو ان تمام سوالات کے جوابات دینے پڑیں گے.... اور جواب بھی کسی ہیل و حجت کیے بغیر...
میرے خیال میں یہ عمران خان کی ایک بڑی کامیابی ہے کہ وہ حکمران خاندان کو اپنی مرضی کے مطابق سپریم کورٹ تک لے آئے ہیں اور اب حکمران خاندان کے اور کوئی راستہ نہیں بچا سوائے اس کے کہ وہ اپنے اثاثوں کی تفصیلات سے سپریم کورٹ کو آگاہ کریں اور ان سوالات کے جوابات بھی دیں جو اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے گئے ہیں....
اپوزیشن بار بار اصرار کر رہی تھی کہ بتایا جائے یہ جتنی بھی جائدادیں بنائی گئی ہیں ان کے لیے پیسہ کہاں سے کمایا اور پاکستان سے باہر کیسے گیاٹیکس کتنا دیا وغیرہ وغیرہ.....
اور سپریم کورٹ میں یہ نہیں ہو گا کہ کوئی سوال پوچھا جائے اور اس کے جواب میں یہ کہا جائے کہ فلاں فلاں نے بھی تو قرضے لیے اور معاف کرائے وغیرہ وغیرہ
بلکہ سپریم کورٹ میں سیدھا سیدھا جواب دینا پڑے گا جو حکمرانوں کے پاس نہیں ہو گا
تو ہو سکتا ہے کہ تین منٹ کی سزا اور نااہلی وزیراعظم کا مقدر ٹھہرے........
کچھ بھی ہو سپریم کورٹ کو اگر کرپشن یا منی لانڈرنگ کے ثبوت ملتے ہیں تو نااہلی کافی نہیں، بلکہ اس ملک لوٹی ہوئی پائی پائی وصول کر کے ملکی خزانے کو تقویت دی جائے.......
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں