کوئٹہ میں نامعلوم افراد ٢

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ سبحان و تعالٰی آپ سب کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے آمین 
..... کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی دوسری قسط حاضر خدمت ہے ـ
جیسے جیسے معلومات اکٹھی ہو رہی ہیں بہت سارے سوالات بھی جنم لے رہے ہیں ـ اور یہ سوالات انہیں جوانوں کی طرف سے اٹھائے جا رہے ہیں جو اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں، یہ سوالات ایسے سوالات ہیں جنہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتاـ
ممعاملات کچھ اس طرح ہیں کہ یہ جوان جو کوئٹہ واقعہ میں شہید ہوئے اور ززخمی ہوئے ان کی پاسنگ آؤٹ کچھ روز قبل ہو چکی ہے، اور ان کو گھروں کو بھی بھیج دیا گیا تھا، اب اب کو ڈیوٹی پر مامور کرنے کا عمل شروع ہونا تھا مگر ایسا کیا ہوا ان کو وقت سے قبل ہی واپس پولیس ٹریننگ سینٹر بلایا گیا اور پھر بے یار و مددگار مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیاـ
ایک زخمی نے بتایا کہ ان کو بغیر کسی اسلحہ اور گولہ بارود کے بغیر کسی سیکورٹی کے انتظامات کیے پولیس ٹریننگ سینٹر میں رکھا گیا اور سب کو معلوم ہے کہ اس پولیس ٹریننگ سینٹر کی دیواریں کئی جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، اس سب کے باوجود کیسے جوانوں کو وہاں ٹھہرایا گیا؟
سیکورٹی تھریٹ ہونے کے باوجود کیوں سیکورٹی نہیں لگائی گئی؟
ان جوانوں کو کس کے کہنے پر یوں سر راہ مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا؟
یہ وہ سوالات ہیں جن کے جوابات دینے پڑیں گے ـ
اگر ان جوانوں کو کسی ڈیوٹی کے لیے بلایا گیا تھا تو ان کو وہاں بغیر سیکورٹی کے رکھا کیوں گیا؟
اگر ان کو کہیں بھیجنا ہی مقصود تھا تو بھیجا کیوں نہیں گیا؟
کس نے ان جوانوں کو ہمیشہ کیلئے سلانے میں دہشت گردوں کی مدد کی؟
اس طرح کے بہت سارے سوالات ہیں، حکومت کو ان کا جواب دینا پڑے گا،
پاکستان افواج کی محنت اور لگن سے دہشت گردی میں واضع کمی ہوئی ہے اور اس کا اعتراف پوری دنیا کے لوگ کر رہے ہیں، پاکستان افواج دنیا میں ایک پروفیشنل آرمی کے طور پر ابھری ہے، اب سول حکومتوں کے لوگ اگر کچھ سیکیورٹی لیپس کرتے ہیں تو پاک فوج کے دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں گہنا جائیں گی اس لیے اب سول حکومتوں کو بھی چاہیے کہ وہ پوری قوت سے دہشت گردوں کو اور ان کے سہولت کاروں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کرنے میں افواج پاکستان کی مدد کریں نا کہ ایسے سیکورٹی لیپس چھوڑ کر دہشت گردوں کے سہولت کار بنیں ــ
اللہ سبحان و تعالٰی آپ سب کا حامی و ناصر ہو
پاکستان زندہ باد ☪ پاکستان افواج پائیندہ باد ☪ 

تبصرے

مشہور اشاعتیں