کوئٹہ میں نامعلوم افراد
کوئٹہ ایک بار پھر لہو لہان کر دیا گیا ہے، اس بار ایک پولیس ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے، ساٹھ کے قریب پولیس آفیسرز اور جوان جام شہادت نوش کر گئے ہیں
اس بار جب حملہ کیا گیا تو اس بات بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ نشانہ کس اور کیوں بنانا ہے،،،،،
آپ کو یاد ہو گا کہ بلوچستان کے جن اضلاع میں پاکستان مخالف عناصر پیدا کیے گئے تھے ان میں پنجگور اور قلات سہر فہرست ہیں، آپ کو بتاتا چلوں کہ اس حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کا تعلق بھی انہیں اضلاع سے ہے.... اب آپ اس سارے عمل کو دوبارہ شروع سے دیکھیں تو آپ کو خود بخود اس بات تک پہنچنے میں دیر نہیں لگے گی کہ حملے کا مقصد کیا ہے..
پاکستان افواج نے بڑی محنت سے ان بھٹکے ہوئے لوگوں کو جو 'را' جیسی ایجنسیوں کے ہتھے چڑھ کر پاکستان مخالف نعرے لگانے پر مجبور ہوئے وہ دوبارہ قومی دھارے میں شامل ہو گئے جو 'را' قطعاً قابل قبول نہیں تھا ـ اس لیے 'را' نے اسی علاقے کے رہنے والے جوانوں کو نشانہ بنایا تاکہ وہ دوبارہ بہک جائیں مگر 'را' کو اب کی بار منہ کی کھانی پڑی اور بلوچستان کے غیور اور محب وطن پاکستانیوں نے اپنے بچے قربان کرنے کے بعد بھی پاکستان افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں اور دشمن کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں ـ
بھارتی ایجنسی 'را' کو اس بار بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ـ
بھارتی ایجنسی 'را' اکثر پاکستان میں تخریب کاری کرنے میں مصروف عمل رہتی ہے اور اس کے لیے وہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو استعمال کرتی ہے جن کے لیے پیسے ہر چیز سے عزیز ہیں خواہ کسی کی جان لے کر ہی حاصل کیے جائیں
پاکستان سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف جنگ بہت اچھے طریقے سے لڑی اور اس میں بہت حد تک کامیاب بھی ہوئے جو پاکستان مخالف قوتوں کو ایک آنکھ نہیں بھا رہاـ
سو تمام تر کیل کانٹے سے لیس یہ دشمنان پاکستان سر اٹھانا چاہتے ہیں مگر انشاء اللہ جلد ہی ان بچے کھچے کیڑوں مکوڑوں کا بھی دی اینڈ کر دیا جائے گا 👊
پاکستان زندہ باد
- پاک فوج پائیندہ باد ☪ ❣ ❣ ❣
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں