پانامہ اور سپریم کورٹ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ......
اللہ سبحان و تعالٰی آپ سب کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے آمین.......
.... پانامہ پیپرز کا معاملہ سپریم کورٹ نے اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے، جو کہ نہایت خوش آئند بات ہے، اس سے پہلے پاکستان ایک ہجانی کیفیت کا شکار تھا، ہر طرف مار دھاڑ اور جلسے جلوس ایک دوسرے کے خلاف انتہائی درجے کی بیان بازی اور پریشر.....
اسی اثنا میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے وہ کردار لینے کی حامی بھر لی جس سے سب ادارے کترا رہے تھے.... جیسے ہی سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانامہ سکینڈل کی تحقیقات کا بیڑا اٹھایا ویسے ہی عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے یوم تشکر منایا اور اب سب پارٹیوں سمیت ساری پاکستانی قوم کی نظریں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب لگ گئی ہیں......
سپریم کورٹ نے جو بیڑا اٹھایا ہے اس سے نکلنے کے لئے سپریم کورٹ کو بہت احتیاط سے چلنا ہو گا.....
جس طرح کے بیانات سب پارٹیوں کی جانب سے جمع کروائے جا رہے ہیں امید کی جا سکتی ہے کہ یہ معاملہ عدالت جلد از جلد نمٹا دے گی... اس میں ملک و ملت دونوں کا بھلا ہے...
پاکستان میں اگر احتساب کا عمل شروع ہو گیا اور پوری ایمانداری سے کام کیا گیا تو وہ دن دور نہیں جب اس وطن عزیز میں بھی مسائل کا خاتمہ ہو جائے گا اور وطن عزیز ترقی کی راہ میں تیز رفتار سے آگے بڑھتا چلا جائے گا.. انشاءاللہ....
خبریں کچھ اور بھی آ رہی ہیں....
جیسے کہ باخبر ذرائع جن کی پہنچ اقتدار کے ایوانوں سے جوڑ توڑ کے میدانوں اور ڈرائینگ روموں تک ہے کا کہنا ہے کہ اس بار خالی نعرے نہیں یا باتیں نہیں ہیں... اب احتساب ہو گا اور بے رحم احتساب ہوگا....
اس کے لیے شاید دو سال یا تین سال کے لئے ایک نیا سیٹ اپ آنے کی بھی پیش گوئی کی جا رہی ہے.... اور یہ سیٹ اپ دو قسم کا ہو سکتا ہے...
ایک کچھ صاف ستھرے لوگ جو اقتدار کی غلام گردشوں سے اچھی طرح واقف ہیں ان کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں تاکہ وہ ایک وقت مقررہ میں پاکستان کے اداروں سے کرپشن کا خاتمہ اور وطن عزیز کی لوٹی گئی دولت کاحساب کتاب لیں اور بے رحمانہ طریقے سے لیں.... پھر اس کے ساتھ الیکشن کمیشن کی صفائی ستھرائی اور اس کے ایک نیٹ اینڈ کلین پارٹی کو بر سرِ اقتدار لا کر پاکستان کو ترقی کی منازل پر رواں دواں کرنا....
دوسرا افواج پاکستان کے نیچے ایک حکومت بنائی جائے اور وہ بھی پاکستان کے مفاد میں وہی کام کرے جو اوپر لکھ چکا ہوں
وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے اور حکمران زرہ برابر بھی اس بات پر قائل نظر نہیں آتے کہ وہ خود کا احتساب کریں یا جنہوں نے پاکستان کو لوٹا پاکستان کو نقصان پہنچایا ان سے حساب لیا جائے.....
میں کبھی بھی نا امید نہیں ہوا.... اللہ سبحان و تعالٰی نے چاہا تو انشاءاللہ بہت جلد پاکستان کو لوٹنے والوں اور اس کو نقصان پہنچانے والوں کے حساب کا دن آنے والا ہے اور پاکستان کے بہترین دن شروع ہونے والے ہیں
انشاءاللہ، اللہ سبحان و تعالٰی پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں